جوبائیڈن نے امریکا کے46ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے چار سالہ دور کا خاتمہ ہوگیا‘تقریب میں سابق صدوراور اہم راہنماﺅں کی شرکت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 جنوری 2021 21:52

جوبائیڈن نے امریکا کے46ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2021ء) جوبائیڈن نے امریکا کے46ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے کیپٹل ہل میں امریکی پارلیمان کی عمارت کے مغربی دروازے کے باہر منعقدہ تقریب میں جوبائیڈن نے صدر اور کمیلا ہیرس نے نائب صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے پہلے نائب صدر کمیلاہیرس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ان سے امریکی سپریم کورٹ کی جج جسٹس سونیا مارایا نے حلف لیا جس کے بعدامریکا کے چیف جسٹس نے جان رابرٹ نے جوبائیڈن سے امریکا کے 46صدر کے عہدے کا حلف لیا .

(جاری ہے)

تقریب کا باضابط آغازامریکا کے قومی ترانے اورروایت کے مطابق خصوصی دعائیہ تقریب سے ہوا قومی ترانہ نامور گلوکارہ لیڈی گاگا نے گایاتقریب میں جوبائیڈن اور کمیلا ہیرس کے خاندان کے افراد‘نائب صدرمائیک پنس اپنی اہلیہ کے ساتھ شریک ہیں اسی طرح سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور 2018کے انتخابات میں ٹرمپ کے مقابلے میں ڈیموکریٹس امیدوار اورسابق خاتون اول ہیلری کلنٹن‘سابق صدور جمی کارٹر‘صدر اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشعل اوبامہ‘ جارج ڈبلیوبش جن کا شمار ری پبلکن پارٹی کے سنیئرلیڈرشپ میں ہوتا ہے شامل ہیں تقریب میں شرکاءکی نگاہوں کا مرکزہیں .

اس تقریب سب سے دلچسپ بات ہے کہ سابق صدر اوبامہ اپنے سابق نائب صدر جوبائیڈن کی افتتاحی تقریب میں شریک ہے جس پر امریکی چینلزدلچسپ تبصرے کررہے ہیں کہ اب باراک اوبامہ بائیڈن سے کس طریقے سے مخاطب ہونگے چونکہ صدارت کے حوالے سے باراک اوبامہ سنیئرہیں تو روایت کے مطابق بائیڈن امریکا کے44صدر باراک اوبامہ سمیت تقریب میں شریک سابق صدورجمی کارٹر‘جارج ڈبلیوبش‘بل کلنٹن اور باراک اوبامہ سے ”جناب صدر“کہہ کر ہی مخاطب ہونگے .

صدر کلنٹن اورباراک اوبامہ کے خاندانوں کے ساتھ جوبائیڈن کے قریبی روابط ہیں اور دونوں سابق صدر اور خواتین اول نے بائیڈن کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا ہے اسی طرح کہا جارہا ہے کہ بائیڈن کے بش خاندان سے بھی پرانے اور قریبی روابط ہیں . واشنگٹن کے مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق فوجی دستوں‘سیکریٹ سروس‘ایف بی آئی اورمقامی پولیس سمیت 30ہزار سے زیادہ اہلکار وں کے ساتھ سخت ترین حفاظتی انتظامات میں تقریب جاری ہے ان کے علاوہ ”نہ نظرآنے والے“اہلکار بھی تعینات ہیں واشنگٹن کی فضائی حدود میں کسی بھی کمرشل یا کارگوپروازکو داخل ہونے کی اجازت نہیں صرف ڈیوٹی پر تعینات امریکی فضائیہ کے جنگی جہاز‘ہیلی کاپٹرزاور ڈرونز فضائی نگرانی کررہے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریب کے شرکاءکی اکثریت نے بلٹ پروف جیکٹس پہن رکھی ہیں واضح رہے کہ امریکا کے45ویں صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ تقریب میں شریک نہیں ہوئے وہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9بجے واشنگٹن سے ریاست فلوریڈا روانہ ہوگئے تھے .


جوبائیڈن نے امریکا کے46ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا