جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شرکت پر فخر ہے،سعودی شہزادی

ہم جمہوریت اور اپنے اتحاد کی بنیادوں کو بحال کرنے کے لیے کام کریں گے،امریکا میں سعودی سفیرکی گفتگو

جمعرات 21 جنوری 2021 11:55

جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شرکت پر فخر ہے،سعودی شہزادی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس تاریخی تقریب میں شرکت پر فخر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادی ریما بنت بندر نے کہا کہ ہم نومنتخب صدر جو بائیڈن اورنائب صدر کمالا ہیرس کو مبارکباد تاریخی تقریب اور پرامن انتقال اقتدار پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جمہوریت اور اپنے اتحاد کی بنیادوں کو بحال کرنے کے لیے کام کریں گے۔آنے والے دنوں میں ہمیں بہت کچھ کرنا ہے۔کرونا وبا کے بارے میں جو بائیڈن نے کہا وائرس سے امریکا میں بے پناہ جانی نقصان ہوا ہے۔ ہم اس کی وجہ سے بہت سی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہم اسے شکست دینے اور اپنے بچوں کے لیے محفوظ اسکول کھولنے کے لیے کام کریں گے۔انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ مشکلات اور نسل پرستی پر قابو پانا آسان نہیں ہیلیکن ایک دن ہم یہ ہدف بھی حاصل کرلیں گے۔