آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے، ہمیں الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی، یہ حکومت ایک ایجنڈے کے تحت لائی گئی ہے، مولانافضل الرحمن

فوج ایک ناگزیر ادارہ ہے، ہم ان کو آئینی طور پر سپورٹ کریں گے اور فوج کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں، سربراہ جمعیت علماء اسلام کی خصوصی گفتگو

جمعرات 21 جنوری 2021 12:39

آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے، ہمیں الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) جمعیت علمائے اسلام اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ ہم نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے، ہمیں الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی، یہ حکومت ایک ایجنڈے کے تحت لائی گئی ہے، فوج ایک ناگزیر ادارہ ہے، ہم ان کو آئینی طور پر سپورٹ کریں گے اور فوج کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے مولانافضل الرحمن نے کہاکہ ہم آئین کی پاسداری کی پاداش میں ہم پر حملے کیئے گئے، ہم مدارس کے طلبا کو قومی دھارے میں شامل کر رہے ہیں تو لوگ پریشان ہیں اور اس سے منع کر رہے ہیں۔ہم نے ٹی ٹی پی کی سپلائی لائن کو روک کر ثابت کیا کہ ہم محبِ وطن پاکستانی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کی جنگ تہذیبوں کی جنگ ہے، ہم نے بے خوف ہو کر حکمت اور دانائی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

مولانا فضل الرحمننے کہاکہ عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے جسے لانے کے لیے یہودیوں نے 15 سال محنت کی ہے، عمران خان کے متعلق یہ باتیں ان کے نمائندے خود تسلیم کرتے ہیں۔سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہاکہ فلسطین اور بیت المقدس پر قبضہ ہوا ہے جبکہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے بعد جمعیت علمائے اسلام نے تنہا 14 ملین مارچ کیئے، یہ حکومت ایک ایجنڈے کے تحت لائی گئی ہے ،جس کا مقصد پاکستان کو خطے میں تنہا کرنا ہے۔