کے ای ایس سی کی نجکاری کے خلاف درخواستیں 15 سال بعد مسترد

جمعرات 21 جنوری 2021 12:39

کے ای ایس سی کی نجکاری کے خلاف درخواستیں 15 سال بعد مسترد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے 15 سال بعد کے ای ایس سی کی نجکاری کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کے ای ایس سی نجکاری کیس کا فیصلہ 15 سال بعد سنا دیا۔

(جاری ہے)

نجکاری کے خلاف کے ای ایس سی لیبر یونین کی درخواستیں مسترد کردیں گئیں ہیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق کے ای ایس سی کی نجکاری کیوں نہیں ہوسکتی پر درخواست گزار عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ نجکاری کا عمل غیرقانونی نہیں تھا۔واضح رہے کہ جسٹس عقیل عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔