دُبئی میں تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی

دُبئی حکومت کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق 21 جنوری سے اس عارضی پابندی کا اطلاق ہو گا، کچھ ہفتوں بعد صورت حال کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 21 جنوری 2021 12:44

دُبئی میں تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری2021ء) دُبئی حکومت کی جانب سے ایک اہم پابندی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ پابندی ریاست بھر کے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر لگائی گئی ہے۔ دُبئی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں تفریحی سرگرمیوں پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے اس حوالے سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔

ہوٹلزاور ریسٹورنٹس کے مالکان اور مینجرز کے نام جاری سرکلر میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ آج 21 جنوری کے روز سے تمام قسم کی تفریحی سرگرمیاں فوری طور پر معطل کر دیں۔ جب تک یہ پابندی ہٹانے کا اعلان نہیں ہو گا، تب تک اس کی پوری طرح پابندی کرنا لازمی ہو گی۔ یہ پابندی عارضی نوعیت کی ہو گی۔ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ فیلڈ انسپکشن کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں تفریحی سرگرمیوں کے دوران بڑے پیمانے پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں جو کہ ایک بہت تشویش ناک بات ہے۔

(جاری ہے)

اسی صورت حال کے پیش نظر کورونا کیسز پر قابو پانے کی خاطر یہ پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ پابندی آج کے روز سے ہی موثر ہوگی۔سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹورازم سیکٹر سے منسلک تمام فوڈ پوائنٹس اس پابندی پر عمل کرنے پابند ہوں گے۔ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہیلتھ اتھارٹیز کے ساتھ کورونا کیسز کی صورت حال پر نظر رکھی جائے گی۔ بہتری ہونے کی صورت میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں تفریحی سرگرمیوں پر عائد پابندی ہٹا لی جائے گی، تاہم اس حوالے سے فی الحال انتظار کرنا ہو گا۔

ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ کو اگر حالیہ پابندی کے حوالے سے کوئی معلومات درکار ہیں تو وہ فون نمبر 600555559 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا پھر ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :