حسابات جاریہ کے کھاتے جاری مالی سال کے پہلے نصف میں 1.31 ارب ڈالرفاضل

جمعرات 21 جنوری 2021 12:51

حسابات جاریہ کے کھاتے جاری مالی سال کے پہلے نصف میں 1.31 ارب ڈالرفاضل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2021ء) حسابات جاریہ کے کھاتے جاری مالی سال کے پہلے نصف میں 1.31 ارب ڈالرفاضل رہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 2.03 ارب ڈالررہا۔ جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتے مسلسل فاضل رہے تاہم دسمبر2020 میں حسابات جاریہ کے کھاتوں میں 662 ملین ڈالرکاخسارہ دیکھنے میں آیا ۔

(جاری ہے)

یہ خسارہ بنیادی طورپربعض ضروری اشیاخوراک اورملکی معیشت کی بحالی کے ساتھ آئل اورخام مال کی درآمدات میں اضافہ کے باعث ہوا۔سٹیٹ بینک کے مطابق آفیشل ٹرانسفرزکے بغیرحسابات جاریہ کے کھاتے 970 ملین ڈالرفاضل رہے، گزشتہ مالی سال میں ان کھاتوں میں 2.3 ارب ڈالرکاخسارہ دیکھنے میں آیا تھا۔واضح رہے کہ جولائی سے لیکردسمبر2020 تک کی مدت میں تجارتی خسارہ کاحجم 11.4 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تجارتی خسارہ 9.7 ارب ڈالررہاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جی ڈی پی کے تناسب سے حسابات جاریہ کے کھاتے 0.8 فیصد کی شرح سے فاضل رہے ۔

متعلقہ عنوان :