گلوکار بابرخیالی سرگودھوی نے اپنے گانے ’’کاٹن دا چولا‘‘کی کامیابی کے بعد نئے گانوں کی ریکارڈنگ پر کام شروع کردیا

نئے گانوں کی عکسبندی کا آغازبہت جلدکردیا جائے گا،جس کے لئے ان دنوں ملک بھرکی خوبصورت لوکیشنزکا انتخاب کیا جارہا ہے

جمعرات 21 جنوری 2021 13:35

گلوکار بابرخیالی سرگودھوی نے اپنے گانے ’’کاٹن دا چولا‘‘کی کامیابی ..
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) شاہینوں کے شہرسرگودھا سے تعلق رکھنے والے معروف فوک گلوکار بابرخیالی سرگودھوی نے اپنے گانے ’’کاٹن دا چولا‘‘کی کامیابی کے بعد نئے گانوں کی ریکارڈنگ پر کام شروع کردیا،تفصیلات کے مطابق فوک گلوکاربابرخیالی سرگودھوی کا ایک گانا ’’کاٹن دا چولا‘‘کچھ ماہ پہلے کراچی کی معروف کمپنی ٹی پی گولڈنے اپنے سوشل میڈیا چینل پر ریلیزکیا تھا جسے عوام نے بہت پسندکیا ،’’کاٹن کا چولا‘‘کی کامیابی کے بعد گلوکاربابرخیالی سرگودھوی نے اپنے نئے گانوں کی ریکارڈنگ پر کام شروع کردیا ہے جس کے لئے وہ بہت جلدلاہورکے مقامی سٹوڈیومیں ان گانوں کی ریکارڈنگ کروائیں گے،ان گانوں کی شاعری معروف شعراء کرام ایم اے تبسم اورریاض علی آرزونے لکھی ہے،ایک ملاقات کے دوران فوک گلوکاربابرخیالی سرگودھوی نے بتایا کہ نئے گانوں کی عکسبندی کا آغازبہت جلدکردیا جائے گا،جس کے لئے ان دنوں ملک بھرکی خوبصورت لوکیشنزکا انتخاب کیا جارہا ہے،ان گانوں میں بہت سے نئے فنکاروں کیساتھ ساتھ کچھ معروف فنکار بھی حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :