جوبائیڈن اور کمالہ نے ٹوئٹراکائونٹ کا مورچہ بھی سنبھال لیا

جس بحران کا ہمیں سامنا ہے اس میں ضائع کرنے کے لیے وقت نہیں اس لیے اوول آفس سنبھال لیا ہے،جوبائیڈن

جمعرات 21 جنوری 2021 13:44

جوبائیڈن اور کمالہ نے ٹوئٹراکائونٹ کا مورچہ بھی سنبھال لیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) امریکی صدر اور نائب صدر نے اپنے منصب کا حلف اٹھاتے ہی ٹوئٹر اکائونٹ کا مورچہ بھی سنبھال لیا۔اپنی پہلی ٹوئٹ میں جوبائیڈن نے کہا ہے کہ جس بحران کا ہمیں سامنا ہے اس میں ضائع کرنے کے لیے کوئی وقت نہیں ہے اسی وجہ سے آج اوول آفس سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ میں فوری طور پر چار کام کرنے کے لیے مستعد ہو چکا ہوں، ان میں کورونا وبا کا خاتمہ، عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا،،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا اور نسلی مساوات کو فروغ دینا شامل ہیں۔دوسری جانب امریکا میں پہلی بار نائب صدر کے منصب کو سنبھالنے والی خاتون نائب صدر کمالہ ہیرس نے اپنی پہلی ٹوئٹ میں کہا کہ وہ خدمت کے لیے تیار ہیں۔