سرگودھا،پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا

جمعرات 21 جنوری 2021 15:19

سرگودھا،پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گروہ کو ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) جوہرآباد میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے اقدامات میں پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گروہ کو گرفتار کر کے 5 موٹرسائیکل اور مسروقہ رقم برآمد کر لیا اور تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کی علاقہ جوہرآباد شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام پولیس نے سخت اقدامات کئے تو اس ایکشن میں پولیس تھانہ سٹی جوہرآباد نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان ارشد جمال عرف محمد عتیق اور محمد رمضان پر مشتمل گینگ کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے 70 ہزار روپے مسروقہ رقم اور 5 موٹرسائیکل مالیتی -/305000 روپے برآمد کرلئے۔

ملزمان علاقہ تھانہ سٹی جوہرآباد میں ہونے والی موٹر سائیکل چوری کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے پولیس تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرکے مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :