اطلاعات کمیٹی میں چیئرمین نیب کو بلانے کی بات مضحکہ خیز ہے،سینیٹر شبلی فراز

وزیراعظم عمران خان نے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے،کمیٹی 45 روز میں اس کے جوابات دے گی، وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 جنوری 2021 15:19

اطلاعات کمیٹی میں چیئرمین نیب کو بلانے کی بات مضحکہ خیز ہے،سینیٹر شبلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اطلاعات کمیٹی میں چیئرمین نیب کو بلانے کی بات مضحکہ خیز ہے،وزیراعظم عمران خان نے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے،کمیٹی 45 روز میں اس کے جوابات دے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ اپوزیشن کا مقصد ہر پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرکے نیب کو دبائو میں لانا ہے،اطلاعات کمیٹی میں چیئرمین نیب کو بلانے کی بات مضحکہ خیز ہے،وزیراعظم عمران خان نے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے،کمیٹی 45 روز میں اس کے جوابات دے گی۔

انہوںنے کہاکہ جو چیز ان کو سوٹ کرتی ہے یہ اس کی علیحدگی میں دیکھنا چاہتے ہیں ،ہم براڈ شیٹ کی مکمل انکوائری چاہتے ہیں ،یہ معاملہ 2000 میں شروع ہوکر ابھی منتج ہوا،اس میں نیب، وزراء جو بھی تھے سب کی انکوائری ہوگی۔