اسد قیصر سے آئی جی اسلام آباد پولیس کی ملاقات ، امن او امان اور پولیس کے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی

جمعرات 21 جنوری 2021 15:19

اسد قیصر سے آئی جی اسلام آباد پولیس کی ملاقات ، امن او امان اور پولیس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمن نے ملاقات کی جس میں دارالحکومت میں امن او امان اور پولیس کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی ۔ اسد قیصر نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت کی پولیس فورس کو پیشہ ورانہ بنانے کے ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کے رہائشیوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، پولیش کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ عوام دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

اسد قیصر نے کہاکہ جرائم اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس فورس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی کو عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کے ہدایات کیں۔ آئی جی نے اسپیکر کو پولیس اصلاحات کے حوالے سے بریف کیا۔آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ اسلام آباد پولیس فورس کو ماڈل پولیس بنائیں گے۔