مریم اور نگزیب کی اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو مبارکباد

جمعرات 21 جنوری 2021 15:19

مریم اور نگزیب کی اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر اور سیکرٹری جنرل احتشام کیانی سمیت نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ میری دعا ہے کہ نو منتخب عہدیداران صحافی برادری کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں سے کام کریں،میں نو منتخب عہدیداران کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔