جرائم پیشہ عناصر کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی،ایس ایچ او تھانہ صدر

جمعرات 21 جنوری 2021 15:57

احمد پور شرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2021ء) جرائم پیشہ عناصر کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، عوام پولیس سے تعاون کرے ۔ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ صدر مہر عبدالجبار نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او مہر عبدالجبار نے کہاہےکہ جرائم پیشہ عناصر کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ،شہر بھر کو منشیات سے پاک کرنا ہے ،غلط کام اور ناجائز مقدمات کے لئے کوئی سفارش یا دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا،  عوام اور میڈیا جرائم کے روک تھام کے لئے پولیس سے تعاون کرتے رہیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کر کے شہر کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔

ایس ایچ او صدر مہر عبدالجبار نے مزید کہا کہ شہر سے جرائم کا خاتمہ کرنا میرا مشن ہے ،ہر کام میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے گا ،شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے میرے پاس تشریف لائیں، میرے دفتر کے دروازے شہریوں کے لئے دن رات کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :