بائیڈن انتظامیہ کیساتھ دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں،پاکستانی سفیر

امریکا کو پاکستان سے تعلقات چین، افغانستان یا بھارت کے تناظر میں طے نہیں کرنے چاہئیں، اسد مجید

جمعرات 21 جنوری 2021 16:21

بائیڈن انتظامیہ کیساتھ دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنا ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے کہا ہے چاہتے ہیں کہ نئی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر استوار کیے جائیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں اسد مجید نے کہا کہ امریکا کو پاکستان سے تعلقات چین، افغانستان یا بھارت کے تناظر میں طے نہیں کرنے چاہئیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ امریکا سے نئے سرے سے تعلقات استوار کرنے کا موقع ملا ہے، پاکستان کو حقیقت پر مبنی ترجیحات طے کرنا ہوں گی۔