لاہور کے سرکاری سکولوں میں کرونا وائرس کی سمپلینگ کا آغاز

سمپلینگ کے نتائج کی بنا پر پرائمری اور ایلمینٹری سکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا

جمعرات 21 جنوری 2021 16:34

لاہور کے سرکاری سکولوں میں کرونا وائرس کی سمپلینگ کا آغاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) لاہور کے سرکاری سکولوں میں کرونا وائرس کی سمپلینگ کا آغاز کردیا گیا،سمپلینگ کے نتائج کی بنا پر پرائمری اور الیمنٹری سکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔لاہور کے سرکاری سکولوں میں کورونا وائرس کی سمپلینگ کا آغاز کردیا گیا۔محکمہ صحت کی ٹیمیں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی سمپلینگ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اساتذہ کی بڑی تعداد ٹیسٹ کروانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔سمپلینگ کے نتائج کی بنا پر پرائمری اور ایلمینٹری سکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔سمپلنگ کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر محکمہ کو فراہم کی جائیں گی۔کورونا کی رپورٹس پر 25 جنوری کو این سی او سی کے اجلاس میں زیر غور لائی جائیں گی۔سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون نہ کرنے والے سکول ہیڈز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :