گورنر سندھ عمران اسماعیل سے یمن کے سفیر کی گورنر ہائوس میں ملاقات

جمعرات 21 جنوری 2021 17:09

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے یمن کے سفیر کی گورنر ہائوس میں ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے یمن کے سفیر محمد موتہر الاشہبی نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقعہ پر یمن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے میں یمن کے سفیر کا کردار قابل ستائش ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں شہر کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر ہے، اس ضمن میں حکومت سرمایہ کاروں کے لئے ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کر رہی ہے۔ یمن کے سفیرمحمد موتہر الاشہبی نے کہا کہ پاکستان اور یمن کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں۔