چوتھی آل سندھ برٹش وومین فٹسال چیمپئن شپ2021میزبان ٹنڈوجام نے جیت لی

جمعرات 21 جنوری 2021 18:11

چوتھی آل سندھ برٹش وومین فٹسال چیمپئن شپ2021میزبان ٹنڈوجام نے جیت لی
ٹنڈوجام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) برٹش اسپورٹس اکیڈمی کے زیر اہتمام ڈاکٹر ریس پرویز خان(بون کیر)کے تعاون سے چوتھی آل سندھ برٹش وومین فٹسال چیمپئن شپ2021میزبان ٹنڈوجام نے جیت لی۔ فاتح ٹیم نے فائنل میں کراچی کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2/1 سے شکست دیکر جیت کا سھرا اپنے سر سجایا۔ فانل میچ و تقریب تقسیم انعامات کیمہمان خصوصی ممتاز ماہر سرجن ڈاکٹر ریس پرویز خان تھے جبکہ شفقت ضیا اکیڈمی کے انجینیئر شفقت ضیا اعزازی مہمان تھے۔

اس موقع پر سرجن رئیس پرویز نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے آج گرانڈ میں سندھ بھر سے خواتین کھلاڑیوں اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر دلی خوشی محسوس ہورہی ہے۔اس ضمن میں ہمارا تعاون آندہ بھی جاری رہے گا اور کھیل اور کھلاڑیوں کے لئے یمارے سٹی اسپورٹس کلب حیدرآباد کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہیں آرگنائزنگ سیکریٹری و چیئرمین برٹش اسپورٹس رائو آصف اقبال اور دیگر ممبران نے اجرک کے تحائف پیش کیئے۔

قبل ازیں کھیلے گئے پہلے سیمی فانل میں کراچی نے حیدرآباد کو4/1 سے جبکہ دوسرے سیمی فانل میں ٹنڈوجام نے شھید بینظیر آباد کو 3/2 سے شکست دیکر فانل میں جگہ بنا تھی۔آخر میں مہمان خصوصی ڈاکٹر ریس پرویز خان نے فاتحین میں انعامات تقسیم کیئے جبکہ شفقت ضیا اسپورٹس فانڈیش کی جانب سے ونر اور رنرزاپ ٹیموں بالترتیب 10000 اور 5000 ھزارروپے نقد انعام کے ساتھ ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

امپارنگ کے فراض شاھد ولی ظفر وحید راجپوت اور ریحان بلال را نے انجام دیئے۔اس موقع پر محمد یاسین شیخ، مختیار بھٹی، فہمیدہ ضمیر، قمریارخان اور دیگر معزز مہمان موجود تھے۔ میڈیا سیکریٹری پرویز احمد شیخ کے مطابق ایونٹ کا آغاز رنگا رنگ تقریب سے ہوا تھا جس کا افتتاح صدر پاکستان اسکول اولمپک سید گوھر رضا نے کیا۔ بعد ازاں سندھ بھر سے آئی ہوی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ برٹش اسپورٹس اکیڈمی کی اس کاوش کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے اتنی بڑی تعداد میں خواتین کھلاڑیوں کو گرانڈ میں لا کر کھیلوں کیفروغ کے لیئے زبردست خدمات پیش کیں انہوں نے مزید کہا کہ آندہ سال ہونے والی چیمپین شپ کی اسپانسر شپ پی ایس ایس او کرے گی۔ چیمپین شپ کے پہلے میچ میں کراچی نے سندھ یونیورسٹی جام شورو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پلینٹی ککس پر 3 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا دوسرے میچ میں بختاور کیڈٹ کالج شھید بے نظیر آباد نے سانگھڑ کو4/1 سے شکست تیسرے میچ میں حیدرآباد نے خیر پور کو 3/2 سے ہرایا جبکہ چوتھے میچ میں ٹنڈوجام نے میر پور خاص کو 10/ 0 سے شکست دی۔

اس موقع پر اس موقع پر مہمان خصوصی و سندھ بھر سے آئے ہوئے مہمانوں ایس ایم ندیم,عادل جونیجو،فاضل شیخ، عشارب حبیب احمد، عقیل احمد اور دیگر کو اجرک اور شیلڈوں کے تحاف پیش کرکے انکا خیرمقدم کیا گیا۔