Live Updates

دیر موٹروے کو سی پیک میں شامل کر دیا گیا ہے ، مراد سعید

چکدرہ ٹو چترال روڈ کو دو رویہ کر کے لوگوں کے مسائل کو حل کیا جائیگا ، لوئر دیر کے وفد کو یقین دہانی

جمعرات 21 جنوری 2021 19:05

دیر موٹروے کو سی پیک میں شامل کر دیا گیا ہے ، مراد سعید
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے پی ٹی آئی لوئر دیر کے جنرل سیکرٹری ملک عدنان خان کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ملک عدنان خان نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو پارٹی امور پر بریفنگ دی اور مطالبہ کیا کہ چکدرہ ٹو چترال روڈ کو دو رویہ کر کے لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں جس پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ چکدرہ ٹو چترال روڈ کو دو رویہ کرنے پر اپریل تک کام شروع کیا جائیگا جبکہ دیر موٹروے کو بھی سی پیک میں شامل کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کو چکدرہ ٹو چترال ‘ چترال ٹو شندور اور شندور ٹو گلگت توسیع دی جائیگی جو مستقبل میں ایشیاء ممالک کیلئے گیٹ وے ثابت ہو گا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات