شہری مختیار سے منشیات برآمدگی کیس میں طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر گواہ اے این ایف اہلکار عمران افضل کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 21 جنوری 2021 20:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت کے جج سکندرخان کی عدالت نے شہری مختیار سے منشیات برآمدگی کیس میں طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر گواہ اے این ایف اہلکار عمران افضل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے گواہ اے این ایف اہلکار عمران افضل کی مسلسل عدم پیشی پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے استغاثہ کا گواہ عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوتا، عدالت نے سب کے ساتھ انصاف کرنا ہوتا ہے، عدالت نے اے این ایف اہلکار عمران افضل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اگلے گواہ این آئی ایچ کے کیمیکل اینالسٹ ڈاکٹر شہزاد حسین کو طلب کرتے ہوئے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :