ماہرہ خان نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

جمعرات 21 جنوری 2021 20:53

ماہرہ خان نے کورونا وائرس کو شکست دے دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) اداکارہ ماہرہ خان نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔ انہوں نے اپنی حالیہ ورچوئل کنورسیشن میں اپنی صحت بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے وہ اب بالکل ٹھیک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 15روز قبل ان کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کورونا وائرس کی شدید علامات ظاہر ہوئی تھیں اور یہ وقت ان کیلیے بہت تکلیف دہ اور مشکل تھا لیکن اب وہ اللہ پاک کے فضل و کرم اور آپ سب کی دعائوں سے ٹھیک ہیں۔

متعلقہ عنوان :