عائشہ عمر والدہ کی سالگرہ منانے لاہور پہنچ گئیں

جمعرات 21 جنوری 2021 20:53

عائشہ عمر والدہ کی سالگرہ منانے لاہور پہنچ گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) اداکارہ عائشہ عمر نیوالدہ کی سالگرہ منانے لاہور پہنچ گئیں ۔ اداکارہ والدہ کی سالگرہ پر انہیں سرپرائز دینے کے لئے اپنے گھرپہنچ گئیں اور انہوں نے اس لمحے کو یادگار بناتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ میں تصاویر اور ویڈیو ز بھی شیئر کیں جس میں وہ والدہ کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے نظر آرہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اداکارہ اس موقع پر اپنی والدہ کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی پیاری والدہ کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتی ہیں جو نہ صرف ان کی سپر ماں بلکہ ان کی ہیرو اور سب کچھ ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہرنماز کے بعد اپنی والدہ کی صحت مند زندگی کے لئے ہمیشہ دعا گو ہیں۔

متعلقہ عنوان :