کترینہ کیف کی بہن نے اپنی فلم کی پہلی جھلک جاری کردی

جمعرات 21 جنوری 2021 21:58

کترینہ کیف کی بہن نے اپنی فلم کی پہلی جھلک جاری کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ایزابیلا کیف کی فلم کی پہلی جھلک نے تہلکہ مچا دیا ہے، وہ اپنی فلم میں اداکار پلکت سمرت کے ہمراہ مرکزی کردار کرتی دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

ایزابیلا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ساتھی اداکار کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی فلم ’سسواگاتم خوش آمدید‘ کی پہلی جھلک جاری کی ہے۔ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’نمستے، آداب، اب ہوگی آپ سے جلدی ملاقات۔اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ ’وہ اپنی فلم کی پہلی جھلک شیئر کرنے پر انتہائی پرجوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :