احمد یار، پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈائون،4افرادگرفتار، اسلحہ برآمد

جمعرات 21 جنوری 2021 22:44

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کریک ڈائون -4افرادگرفتار720گرام چرس ،30لیٹرشراب اورناجائزاسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر منشیات فروشی کے اڈے پرکاروائی کرتے ہوئے شبیراحمد اور ریاض احمد کو گرفتارکرکے 720گرام چرس برآمد کرلی تھانہ چکبیدی پولیس نے سعیداحمد کو30 لیٹرشراب سمیت رنگے ہاتھوںگرفتارکرلیا جبکہ تھانہ احمدیار پولیس نے اقدام قتل کے ملزم غلام مرتضی ٰ کو گرفتارکرکے ناجائز پسٹل 30بور برآمد کرلیا تھانہ میں الگ الگ مقدمہ درج کرلیا گیا۔