بختاوربھٹو نے اپنی مہندی، نکاح اور ولیمے کی تقاریب کے لئے ڈریس ڈیزائن کرالئے

جمعرات 21 جنوری 2021 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) بے نظیربھٹو شہیدکی بڑی صاحبزادی بختاوربھٹو نے اپنی مہندی، نکاح اور ولیمے کی تقاریب کے لئے ڈریس ڈیزائن کرالئے ہیں، شادی کے سلسلے میں تقاریب کا آغاز 24 جنوری سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق بینظیربھٹو شہیدکی بڑی صاحبزادی بختاوربھٹو کی شادی کی تیاریاں جاری ہے ، بختاوربھٹونے مہندی، نکاح اور ولیمے کی تقاریب کے لئے ڈریس ڈیزائن کرالئے ہیں۔

(جاری ہے)

بختاوربھٹوکی شادی کے سلسلے میں تقاریب کا آغاز24جنوری سے ہوگا،بلاول ہائوس میں 24جنوری کو میلادمنعقدکی جائے گی اور آئندہ ہفتے سے بلاول ہائوس میں سیاسی سرگرمیاں روک دی جائیں گی۔سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی مہندی کی تقریب 27جنوری کوہوگی جبکہ نکاح 29 جنوری کو ہوگا، کوروناکے باعث شادی کی تقاریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا جارہا ہے۔