کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کی اسد قیصر سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو

جمعرات 21 جنوری 2021 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) کابل میں تعینات پاکستان کے سفیر نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں اسلام آباد اور کابل کے مابین پارلیمانی اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان دونوں مذہبی، ثقافتی ہمسائگی اور تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ اسد قیصر نے کہاکہ دونوں ممالک کے عوامی مفادات اور ترقی بھی مشترکہ ہے۔اسپیکر نے افغان امن عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔