کمیشن پاس ویٹ ڈاکٹروں کو آفر لیٹر نہ دینے کے خلاف سکھر پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 21 جنوری 2021 23:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) پاکستان ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن سجگر جے زیر اہتمام کمیشن پاس ویٹ ڈاکٹروں کو آفر لیٹر نہ دیئے جانیوالے عمل کے خلاف متاثرہ ویٹ ڈاکٹروں کی کی کثیر تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے زیر قیادت محمد ڈاکٹرنواز اجن ، ڈاکٹر عاصم ، ڈاکٹر مجاہد حسن سومرو ، ڈاکٹر حنیف کلہوڑو و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں مطالبات کے حصول کیلئے تحریری پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مذکورہ عہدے داروں اور ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سندھ کے 750کمیشن پاس ویٹرنری ڈاکٹروں کو آفر لیٹر نہیں دیئے گئے ہیں جس کے باعث ڈاکٹرز میں مایوسی کی لہر دوڑ رہی ہے ، کمیشن پاس ویٹ ڈاکٹروں کو آفر لیٹر نہ دینا سراسر زیادتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ، مذکورہ رہنمائوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز عبدالباری پتافی سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے 750کمیشن پاس ویٹرنری ڈاکٹرز کو انکے اضلاع میں روزگار فراہم کرنے کیلئے انہیں آفر لیٹر جاری کیا جائے تاکہ سندھ میں مویشی کی پیدوار سمیت جانوروں میں پائی جانیوالی بیماریوں کا خیال رکھا جا سکے ۔