بلوچستان میں کھیلوں کے میدان ویران ،تعلیم وصحت کے ادارے خراب ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

جمعرات 21 جنوری 2021 23:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) ۱ میرجماعت اسلامی صوبہ بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ بلوچستان میں کھیلوں کے میدان ویران ،نوجوان بے روزگار،تعلیم وصحت کے ادارے خراب ہیں ۔جماعت اسلامی عوام کومسائل ومشکلات اور پریشانیوں سے نجات دلائیگی ۔حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات وروزگار فراہم کرتے ہوئے بدامنی وبدعنوانی کا خاتمہ یقینی بنائیں بدقسمتی سے حکومتی صفحوں میں مافیاز،بدعنوان موجود ہیں جس کی وجہ سے ترقی وخوشحالی کے راستے بند ہوئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے حب میں جامعہ اسلامیہ مینگل آباد میں فٹبال ٹورنامنٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر حافظ محمد اسماعیل مینگل ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر عبدالمجید بادینی ودیگر ذمہ داران بھی تھے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو ترقی دینے کیلئے دیانت دار ایماندارقیادت کو سامنے لاناہوگا وفاق کیساتھ صوبائی حکومتیں بھی بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو بحرانوں کے خاتمے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے قومی پالیسی بنانے چاہیے نااہل حکمرانوں کے بے حس رویے نے ملک کو قوم کو شدید مایوس کیا ہے ۔حکمران طبقہ کسی بھی حوالے سے قوم کو ریلیف نہیں دے رہا مہنگائی بے روزگاری اور بحرانوں ومافیازنے قوم کی زندگی اجیرن بنادی ہے جماعت اسلامی قوم کو مسائل ومشکلات اور پریشانیوں کے دلدل سے نکال لیگی۔

حکمرانوں نے بلوچستان کو نظرا ندازکر دیا صوبائی حکومت میں شامل پارٹیاں پراپرٹیاں بنانے میں مصروف ہیںجس کی وجہ سے عوام مشکلات وپریشانیوںکا شکار ہیں۔ ملک میں آئین وقانون اور جمہوریت کی بالادستی ترقی کی ضامن ہے۔تمام ترقی یافتہ ممالک نے اسی راستے پر چلتے ہوئے دنیامیں اپنا لوہامنوایا۔ملکی حالات کی بے یقینی نے عوام کو مایوس کر دیا ہے حکمرانوں کے عاقبت نااندیش فیصلوں نے ملکی معیشت کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پیچیدہ حالات کوسلجھانے ،عوام مسائل کو اجاگراورحل کرنے کے لئے جماعت اسلامی عوامی سیاسی جدوجہد کرر ہی ہے قوم نے سب کو آزمالیا اب جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ قومی مسائل حل پریشانی ومسائل سے نجات مل سکیں