لاہور کیلئے نئے ترقیاتی منصوبوں پر اہم پیش رفت

تعمیراتی کام کی مقامی طور پر نگرانی کے لئے کنسلٹنٹ فرموں کی پری کوالیفکیشن کے لئے 12فروری تک اظہار دلچسپی طلب

جمعرات 21 جنوری 2021 23:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) لاہور کے لئے نئے ترقیاتی منصوبوں پر اہم پیش رفت،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نیا لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شاہکام چوک، شیرانوالہ گیٹ اورکریم بلاک میں فلائی اوور اور گلاب دیوی ہسپتال کے سامنے فیروز پور روڈ پر انڈر پاس کی تعمیرکے لئے کنٹریکٹرز اور انجینئرنگ فرموںکی پری کوالیفکیشن کے لئے چار فروری تک درخواستیں طلب کرنے کے بعد تین منصوبوں پر تعمیراتی کام کی مقامی طور پر نگرانی(Resident Supervision) کے لئے کنسلٹنٹ فرموں کی پری کوالیفکیشن کے لئے ان سے بھی 12فروری تک اظہار دلچسپی طلب کر لئے ہیں