Live Updates

معیشت کو تباہ کرنے والے حکمران اپنی ناکامی اور نااہلی کا ملبہ عوام پر گرا رہے ہیں، انیس قائم خانی

جمعرات 21 جنوری 2021 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کو تباہ کرنے والے اور مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول کرنے میں ناکام حکمران اپنی ناکامی اور نااہلی کا ملبہ عوام پر گرا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگا کر اقتدار حاصل کرنیوالی حکومت ملک کی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ملک سے غریبوں کو ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، مہنگائی کے عذاب سے دوچار غریب عوام کیلیے اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ لگاتار بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کررہے ہیں۔ جس سے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت قوم سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات