پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، 3 منشیات فروش گرفتار

جمعرات 21 جنوری 2021 23:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،03 منشیات فروش گرفتار،ہیروئن اورچرس برآمد، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیا ت فروش حسنین قادر کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سی260گرام ہیروئن برآمددکر لی، ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش امجد کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سی500گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ثواب خان کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سی360گرام چرس برآمد ہوئی،ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی صدر نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اورگرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزاد لوائی جائی