Live Updates

حیدرآباد،سندھ میں 60فیصد سے زائد منصوبے صرف کاغذوں تک محدود ہوتے ہیں ،عمران قریشی

جمعرات 21 جنوری 2021 23:27

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے صدر عمران قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبوں میں خلاف ضابطہ فنڈز جاری کئے جانے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت 17 افراد کیخلاف نیب راولپنڈی میں احتساب عدالت نے ریفرنس دائر کیا ہے جو سندھ حکومت کی ایمانداری اور ترقیاتی کاموں کے دعوؤں کی پول کھول دینے کیلئے کافی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ میں 60فیصد سے زائد منصوبے صرف کاغذوں تک محدود ہوتے ہیں اور ان کے نام پر بھاری رقوم خوردبرد کرلی جاتی ہیں۔ سندھ کے عوام کو ترقیات کے نام پر سوائے دھوکے اور جعلسازی کے کچھ نہیں ملتا۔ جبکہ وزراء ، بیوروکریٹس ، پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کے اکاؤنٹس میں ترقیاتی بجٹ کے پیسے منتقل ہوجاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 12سال سے پیپلزپارٹی سندھ میں برسراقتدار ہے لیکن عملاً سندھ کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے ۔

نہ عوام کو صحت ، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات میسر ہیں اور خاص طورپر نہ ہی سندھ کے دیہی علاقے کے لوگوں کو سفری اور تفریح سہولتیں دی جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نیب کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ اور فرنٹ مین عبدالغنی مجید سمیت17افراد کو کرپشن کے الزام میں بطور ملزم نام ڈالے گئے ہیں ۔ اس سے پہلے بھی نیب کی جانب سے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت ، وزراء ، فرنٹ مین اور اراکین اسمبلی بطور ملزم نامزد کئے جاتے رہے ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات