پشاور،قتل، منشیات فروزشی اور دیگر جرائم میں مطلوب چار ملزمان گرفتار

جمعرات 21 جنوری 2021 23:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ تھانہ متھرا کی حدود میں مختلف کارروائیوں کے دوران قتل، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا. گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جن کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوف،ایک عدد پستول،لاکھوں روپے مالیت کی 300 گرام ائس اور ایک کلوگرام اعلی کوالٹی چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

تمام ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل سجاد حسین کو باخبر ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ متھرا کی حدود میں قتل میں ملوث ملزم متھرا کی حدود میں موجود ہے جس پر ڈی ایس پی رورل فدا حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ متھرا تیمور سلیم پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ متھرا تیمور سلیم نے کامیاب کارو ائی کے دوران قتل میں مطلوب ملزم یاسین ولد گل وزیرسکنہ شہزاد گھڑی کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ اس کے قبضے سے پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔اسی طرح منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد یعقوب ولد طاؤس سکنہ خٹ کلے کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے کی مالیت کی آئس 300 گرام اور ایک کلوگرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرلی گئی۔

جبکہ دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کے دوران دو ملزمان نگار ولد محمد نثار، محمد عارف ولد عبدالستار ساکنان بربر اصحاب روڈ کو گرفتار کرکے ان سے دو عدد کلاشنکوف بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ گرفتار تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جن کے قبضے سے دوعد کلاشنکوف،ایک عدد پستول،لاکھوں روپے مالیت کی آئس 300 گرام اور ایک کلوگرام اعلی کوالٹی چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہی