بجلی کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ ناقابل قبول ہے، ترجمان قومی وطن پارٹی

قیمتوں میں مزید اضافہ غریب عوام کے سروں پر بم پھوڑنے کے مترادف ہے ، احمد نواز خان جدون

جمعرات 21 جنوری 2021 23:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) ترجمان قومی وطن پارٹی احمد نواز خان جدون نے کہاہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ ناقابل قبول ہے ۔

(جاری ہے)

احمد نواز خان جدون ترجمان قومی وطن پارٹی نے اپنے بیان میں کہاکہ قیمتوں میں مزید اضافہ غریب عوام کے سروں پر بم پھوڑنے کے مترادف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عام آدمی کو ہر ہفتہ مہنگائی کی ایک نئی خوشخبری دی جا رہی ہے ، اس حکومت کے پاس کوئی خیر کی خبر نہیں ، عوام اب اس حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ 31 جنوری تک عمران خان کو خود مستعفی ہو جانا چاہیے ۔