کوئٹہ ، پی ڈی ایم ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر گامزن ہے، 11جماعتیں عوام کو مزید بے وقوف نہیں بناسکتی ،زیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

جمعرات 21 جنوری 2021 23:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر گامزن ہے 11جماعتیں عوام کو مزید بے وقوف نہیں بناسکتی یہ تحریک کرپشن چھپائو تحریک ہے جس کا جمہوریت اور عوام سے کوئی سروکار نہیں موجودہ حکومت کابنیادی مقصد بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے اپوزیشن کے شور مچانے پر این آر او نہیں ملے گی صوبے میں امن وامان کی بحالی کیلئے سیکورٹی فورسز اور عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے قلات ،خالق آباد،منگچر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا دورے کے موقع پر انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اتحادیوں کے ساتھ ملکر صوبے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کئے ہوئے ہیں بلکہ صوبائی حکومت میں شامل تمام اتحادیوں کا وزیر اعلیٰ جام کمال کی قیادت پر بھر پور اعتماد ہے پی ڈی ایم ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر گامزن ہے جنہیں ناکامی کا سامنا ہوگا 11جماعتیں عوام کو مزید بے وقوف نہیں بناسکتی پی ڈی ایم اپنی کرپشن چھپائو تحریک چلارہی ہے اور اس تحریک کا عوام اور جمہوریت سے کوئی سروکار نہیں ان کے شور مچانے سے اپوزیشن کو این آر او نہیں ملے گا پی ڈی ایم کا ڈرامہ نما تحریک بری طرح ناکام ہوچکی ہے بلوچستان کی عوام مزید قوم پرستی اور مذہب پرستی کے نام پر گمراہ نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے سیکورٹی فورسز اور عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن کی مدد سے ملک دشمن عناصر کوشکست سے دو چار کرینگے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا صوبے کی امن وامان کی صورتحال کی بہتری کیلئے تمام سیکورٹی ادارے مشترکہ جدوجہد کررہی ہیں اور بہت جلد بلوچستان میںدہشت گردوں کا قلع قمع ہوکر یہاں امن کا سورج طلو ہوگا