جہاد کے باعث امریکہ کو ذلت و لاشوں اٹھانے کے سوا کچھ نہیں ملا،جے یو آئی

جمعرات 21 جنوری 2021 23:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادرلونی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاد اور قربانیوں سے امریکہ اوراس کی اتحادیوں کو انیس سالوں میں لاشوں کی ذلت ورسواء کی سوا کچھ نہیں ملا ان خیالات کااظھارانھوں نیجمعرات کیسہ پہرجمعیت نظریاتی کیمرکزی سکرٹری سیدعبدالستارشاہ چشتی ضلع کوئٹہ کیامیرقاری مہراللہ حاجی حیات اللہ کاکڑمولوی رحمت اللہ ح قانی اوردیگرکے ہمراہ پارٹی دفترمیں قبائلی مشرحاجی مولوی خیال محمدخلجی کی بڑی تعدادساتھیوں سمیت جمعیت نظریاتی میں شمولیت کے موقع پرپرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نیکہاکہ امریکہ کی نومنتخب صدر جوبائیڈن مزید خوش فہمی میں نہ رہے ان کو سینئربش سے لیکرجونیربش واوباماٹرمپ تک اپنی ظالمانہ پالیسیوں کی مسلسل شکست سے سبق سیکھنا چاہیے امریکہ کے نومنتخب صدر عالم اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پالیسیوں پر نظرثانی کرے امریکہ کی سابقہ صدور نینام نہاد دہشت گردی کی جنگ میں اس خطے اورعالم اسلام کو آگ میں راکھ کردئیے اب بھی موقع ہے کہ افغان امن عمل پرسنجیدگی کامظاہرہ کرکے مذاکرات کو آگے بڑھائے اوراسلامی ممالک میں اپنی ناجائزمداخلت کوبنداسلامی ممالک سیاپنی افواج کونکال دے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی غاصبانہ قبضے اورجارحیت سے عالمی امن کا عمل متاثر ہے امریکہ کی پیش روں صدور نے جو غلطیاں کی ہیں نو منتخب صدر ان کو نہ دہرائے وحشیانہ اورظالمانہ اور امتیازی سلوک کو ختم کرے۔

(جاری ہے)

نئے صدر نے امریکہ کی جارحانہ اور پرتشدد پالیسیوں میں تبدیلی نہیں لائی اور سابقہ صدور کی طرح اپنی طاقت اور جبر دھڑ کی بازی نہ لگائے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات عشروں سے کشمیری عوام کو ان کے مسلمہ حق خودارادیت سے مسلسل محروم رکھا گیا ہے بھارت کی جبر واستبداد کے سامنے اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کی بے بسی اور لاچارگی لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کی پلوامہ ڈرامے کی مکارانہ سازش بے نقاب ہوچکی بھارت مکارانہ سازشوں سے خطے میں بدامنی کی آگ پھیلانا چاہتے ہیں ملک کی خلاف خطر ناک سازشوں سے بدامنی اور دہشت گردی کے لپیٹ میں ہے بھارت نے ہمسایہ ملک میں دہشت گردوں کی تربیت کے لئے متعدد ٹریننگ کیمپ قائم کئیصوبے میں اپنے مذموم ایجنڈا کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس نے بلوچستان میں گزشتہ کئی سالوں سے آگ اور خون کا کھیل کھیلا جارہا ہیانہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی غیر فطری گٹھ جوڑ ملک میں انتشار پھیلانے سے ملکی مفاد کو نقصان پہنچارہے ہیں احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے کے لیے ایک دوسرے کا کندھا لینے پر مجبور ہو چکے ہیں پی ڈی ایم کرپشن پر پردہ ڈالنے کی ٹھان لی ہے قوم اب ان چوروں لیٹروں کے ساتھ نہیں دینگے۔

PDMکے نام پر مفاد پرستوں کا ٹولہ نے ماضی میں ملک وقوم کے وسائل کو جس بے دردی سے لوٹا گیا اب اقتدار سے چمٹنے کے لیے عوام کوخوشنمانعروں سے دھوکہ دیا جارہا ہے تاکہ وہ اقتدار کاحصہ رہے تاکہ عوام کے استحصال اور ملک لوٹنے کا تسلسل قائم رکھ سکیں۔ ماضی میں ان اپوزیشن جماعتوں نے اسلام اور قومیت اور کپڑا روٹی مکان کیدلفریب نعروں کا جھانسہ دیکر اور ان کا خون چوس چوس کر اس مقام تک پہنچایاانہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عمران خان کو ڈوب نہیں لینگے مہنگائی عمران خان کو ڈوبین گے ۔

مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوادیں مہنگائی اورمافیاز کی مصنوعی بحران سیآج ملک کا ہر طبقہ پریشان حال نظر آرہا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو سی پیک منصوبوں کے افادیت سے محروم کررکھا ہے سی پیک بالخصوص اسکے مغربی روٹ پر بدنیتی اور دوغلی کے تسلسل ختم نہیں ہوئی کسی بھی ملک کے بنیادی صنعتی وسماجی ڈھانچے یا انفراسٹرکچر کی تعمیر،بجلی کی پیداوار یا تعلیم اور علاج کی سہولیات ایک مثبت اقدام ہوتا ہے۔

لیکن پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کو ترجیحات میں شامل کرنے کے بغیر دعوں کے باوجود سی پیک کے مغربی روٹ کے اہم حصوں پر تاحال کام شروع نہیں کیا جا سکا انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے سامنے سر تسلیم خم کرنے والے عالمِ اسلام کے پِیٹھ میں خنجر گھونپا ہے اسرائیل کی وجود عالم اسلام کو بڑے ہی بھیانک ہونگے۔متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کر کے تاریخ کی سب سے بدترین غلطی کی مسلمانوں کا قبلہ اول پکار رہا ہے اور امریکہ کے غلام اسرائیل کوتسلیم کرنے کی پیچھے پڑے ہوئے ہیں او آئی سی نہ مسئلہ فلسطین حل کر سکا ہے اور نہ ہی مشرق وسطی کے عوام کے سنگین مصائب کو کم کر سکا ہے ۔

فلسطین کی سلگتے مسائل سے کوئی آگ بجھ نہ سکی ہے۔ اور نہ سرائیل کو مقبوضات خالی کرنے پر مجبور کیا مزید عالم اسلام کوگرانے اور زک پہنچانے میں مغربی قوتوں کی معاون رہا اسرائیل اور امریکہ چاہتے ہیں کہ فلسطینیوں کو اپنی جدوجہد سے دستبردار کرنے کے لیے عالم اسلام کے حکمرانوں کواعتماد میں لیے رہے ہیں اسرائیل کو تسلیم کر نے والی ذہنیت ملت اور قوم کے غدار ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن نیملک کی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے آج بھی بڑے بڑے کرپٹ مافیاز پر نیب نے پردہ ڈال کررکھاہے انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن اور منی لانڈرنگ نے ملک کے معیشت واقتصاد کو تباہی سے دوچار کردیا نیب دیانتداری کے بنیادپر کرپٹ مافیاز کے خلاف کام کیا جائیتو پوری قوم ساتھ دینگے بدعنوانیوں، منی لانڈرنگ، احتساب سے بچنے اور این آر او لینے کیلئے نان ایشوز کو ایشو بناکر انتشار وافراتفری پھیلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ سے عوام کی خون کو چوس کر بینک بیلنس بنائی ۔

بلوچستان کو قوم پرستوں اور نام نہاد مذہب پرستوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹ لیے نیب بلوچستان میں 1988سیترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی مبینہ کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف مثر کاروائی کرے ، نیب قومی دولت و وسائل لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائے کرپشن کے تدارک کے حوالے سے کردار ادا کرے جب تک ملک میں مثر احتساب کا نظام نہیں لاتے تب تک ترقی ممکن نہیں انھوں نیکہاکہ جمعیت ف نیمنظم منصوبہ بندی کیتحت وفاق المدارس کیموجودہ مجلس عاملہ کواعتمادمیں لیکروفاق پرقبضہ کرنیکیلئیمولانافضل الرحمن کوچرمین بنانیکی کوشیش کررہی ہے لیکن ھم بتادیناچاہتے ہیں کہ وفاق المدارس ایک غیرسیاسی تنظیم اورتمام دیوبندی مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے تنظیموں کامشترکہ پلیٹ فارم ہے جس کومتنازعہ نہ بنایاجائیں ورنہ اس کیتقسیم کے ذمہ دارموجودہ مجلس عاملہ ہی ھوگاجمعیت نظریاتی بشمول دیگردرجن سے زیادہ مذیبی جماعتیں وفاق المدارس کوکسی سیاسی جماعت کے تابع بنانینھیں دینگیاس دوران قبائلی مشرمولوی خیال محمدخلجی نیاپنے قبیلے خاندان کے سینکڑوں ساتھیوں شمولیت کااعلان کیااوربعدایک جلسے کی انعقادکابھی اعلان کیا