بلاول بھٹو زرداری سے بھٹو ہائوس نوڈیرو میں رکن سندھ اسمبلی میر عابد خان سندرانی کی ملاقات

جمعرات 21 جنوری 2021 23:42

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھٹو ہائوس نوڈیرو میں رکن سندھ اسمبلی میر عابد خان سندرانی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔میر عابد خان سندرانی نے چیئرمین پیپلزپارٹی کوکشمور کی سیاسی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے میر عابد خان سندرانی سے کشمور کے عوام کے مسائل سے متعلق بھی استفسارکیا