بلاول بھٹو زرداری سے بھٹو ہائوس نوڈیرو میں رکن سندھ اسمبلی برہان چانڈیوکی ملاقات

جمعرات 21 جنوری 2021 23:42

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھٹو ہائوس نوڈیرو میں رکن سندھ اسمبلی برہان چانڈیونے ملاقات کی۔ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برہان چانڈیو سے قمبر شہداد کوٹ کے عوامی مسائل سے متعلق استفسارکیا۔برہان چانڈیو نے پارٹی چیئرمین کوقمبر شہداد کوٹ میں عوامی مسائل کے حل سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ عوامی مسائل کا حل پاکستان پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح رہی ہے