کوئٹہ سمیت بلوچستان میں برف باری اور بارشیں نہ ہونے کے باعث خشک سردی کا راج ،زکام ،بخار ،گلے، سینے، کے امراض پھیلنے لگے

جمعرات 21 جنوری 2021 23:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان میں برف باری اور بارشیں نہ ہونے کے باعث خشک سردی کا راج خشک سردی کے سبب زکام ،بخار ،گلے، سینے، کے امراض پھیلنے لگے ،دوسری جانب شہر کے میڈیکل اسٹوروں سے ان امراض میں استعمال ہونے والی بیشتر ادویات بھی غائب ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں موسم سرما شروع ہوئے تقریباً تین ماہ ہوگئے ہیں مگر اس دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں بارشیں اور برف باری نہیں ہوسکی ہے گذشتہ برس بارہ جنوری سے پندرہ جنوری تک شدید برف باری ہوتی تھی مگر رواں برس ابھی پہاڑوں پر معمولی سی برف باری کے علاوہ بارشو ں اور برف باری کا سلسلہ شروع نہ ہوسکا ہے جس کی وجہ سے زکام ،بخار،گلے، سینے ، کے امراض میں اضافہ ہوگیا شہریوں کی بڑی تعداد جس میں بچے اور بزرگ افراد بھی شامل سرکاری اور نجی ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں مگر دوسری جانب شہر کے میڈیکل اسٹوروں سے ان امراض میں استعمال ہونے والی بیشتر ادویات غائب ہوگئیں میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے افغانستان ادویات کی سمگلنگ کی وجہ سے ادویات کی قلت پید اہوئی ہے