لاہور،وزیر اعظم کی فارن فنڈنگ کیس میں عام سماعت کی پیشکش نے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی: فردوس عاشق
دیکھتے ہیںکل پارلیمنٹ میںکون اپنی بات کی لاج رکھتے ہوئے استعفی جمع کراتا ہے،مولانا کا ملین مارچ دراصل سکس ملین ڈالربچائو مارچ ہے ،پریس کانفرنس
جمعرات 21 جنوری 2021 23:49
(جاری ہے)
اب پی ڈی ایم اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ نہ پاس کر پا رہی ہے نہ ہی برداشت کرپا رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کے آفس میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے فارن فنڈنگ کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کیس کی عام سماعت کا اعلان کرکے پی ڈی ایم کے ان سیاستدانوں کے غبارے سے ہوا نکال دی جنہوں نے بڑی مشکل سے پھیپھڑوں کا زور لگا کر یہ غبارہ پھلایا تھا۔ تحریک انصاف اپنے ڈونرز کی فہرستیں اور رسیدیں الیکشن کمیشن میں پیش کر چکی ہے۔جو لوگ پی ٹی آئی کے خلاف آہ و بکا کر رہے تھے اب اپنی رسیدیں الیکشن کمیشن میں پیش کریں۔مولانا کو چاہئے کہ مدارس کے چندوں کی رسیدیں پیش کریں ۔ پی ٹی آئی کا دامن صاف ہے ، انشا اللہ عوام کی عدالت میں سرخروہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ نام کے شریف ہیں اندر سے انکی سیاہ کاریوں سے عوام آگاہ ہیں۔اکبر ایس بابرکو انہوں نے اپنے لئے ڈھال بنایا۔یہ لوگ ہمیشہ کوئی نہ کوئی ایسا بت تراشتے ہیں۔صحافیوں کے سوالوںکا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس نے کہا نیب کا ایک پراسس ہے ، نیب کو نہ کسی کیس کو درج کرنے سے پہلے حکومت کی مشاورت کی ضرورت ہے نہ کیس ختم کرنے کے لئے۔چوہدری برادران ہمارے اتحادی ہونے کے ناطے مل کرسینیٹ الیکشن لڑیں گے اور پی ٹی آئی اور اس کے اتحادی ملکر ہی اداکاروں اور کٹھ پتلیوں کو شکست دیں گے۔کسی بھی جمہوری عمل کے اندر سیاسی جماعتیں جمہوریت کا حسن ہیں۔اپوزیشن کے بغیر سیاست کے رنگ پھیکے ہیں۔پی ڈی ایم نے اپنی حرکتوں سے اس حسن کو گہنا دیا ہے ۔پی ڈی ایم والے مولاناکے شکنجے میں جکڑے گئے ہیں۔ووٹ کو عزت دو کا نعرہ پیچھے رہ گیا اور نوٹ کو عزت دو آگے نکل گیا ہیمزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
عمران خان کو خود کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.