گوجرانوالہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات

بھائی کی بیوی کیساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے کے بعد ظالم شخص نے بھابی کیساتھ ہی مل کر سگے بھائی کو قتل کر ڈالا

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جنوری 2021 00:10

گوجرانوالہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2021ء) گوجرانوالہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، بھائی کی بیوی کیساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے کے بعد ظالم شخص نے بھابی کیساتھ ہی مل کر سگے بھائی کو قتل کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ میں بیوی نے اپنے دیور کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کر دیا۔ مقتول شخص کو بیوی اور بھائی کے ناجائز تعلقات کا علم ہوچکا تھا جس کے باعث خاتون نے اپنے آشنا دیور کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول 2 بچوں کا باپ تھا جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ گوجرانوالہ میں ہی غیرت کے نام پر قتل کی ایک اور خوفناک واردات رپورٹ ہوئی۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کے علاقے ڈوگراں والہ میں ظالم شخص نے بیوی اور 4 بچوں کو قتل کر ڈالا۔ کہ شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور بچوں کو قتل کیا۔

ماں کو 4 بچوں سمیت ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کیا۔ ملزم عمران نے اعتراف جرم بھی کرلیا ۔ اتون سمیت 5 افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ قتل کا واقعہ رات کے وقت پیش آیا ، اہل محلہ نے خون دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ، قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال تھیں۔ بچوں کو الگ الگ لے جا کر قتل کیا گیا۔ بچوں اور ان کی ماں کو اس قدر بے دردی سے قتل کیا گیا کہ ان کی لاشیں قابل شناخت نہ رہیں۔
                                             

متعلقہ عنوان :