دارالحکومت مظفرآباد میں مشکوک افراد کی آمد ، گلی محلوں میں مختلف پروڈکٹس فروخت کرنے کیلئے ٹولیاں گھر گھر جانے لگیں

جمعہ 22 جنوری 2021 12:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) دارالحکومت مظفرآباد میں مشکوک افراد کی آمد ، گلی محلوں میں مختلف پروڈکٹس فروخت کرنے کیلئے ٹولیاں گھر گھر جانے لگیں ،جبکہ شہر کے اند بھی مختلف دکانوں اور مارکیٹوں میں جاکر عوام کو کھلے عام دعوت دیتے ہیں کہ یہ پروڈکٹ خریدیں ،آپ کو اتنا فائدہ ہوگا،خریدنے کے بعد خود تو رفو چکر ہوجاتے ہیں جبکہ لینا والا اپنا سر پیٹتے رہ جاتا ہے ،اِن پر کنٹرول نہ ہوسکا،جس کے باعث دارلحکومت مظفرآباد میں بھکاریوں کی شرخ 85%جبکہ نسرباز ٹولے جو پاکستان ،کے پی کے اور دیگر علاقوں سے مظفرآباد میں دھندناتے پھر رہے ہیں اِن کی شرخ 67%ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی جانب سے دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود یہ لوگ شہر میں کس طرح دھندھناتے پھر رہے ہیں جو کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ہے ،عوام جو پہلے مہنگائی کے ہاتھوں پسی ہوئی ہے ،اِن نسر باز ٹولوں نے رہی سہی کثر اِن افراد کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر پوری کرلی،اہلیان مظفرآباد کا کہنا ہے کہ مظفرآباد سٹی میں بھکاری ،پھیریوں سمیت پروڈکٹس فروخت کرنے والوں پر فوری طور پر پابندی عائد کرکے ضلع بدر کریں۔

متعلقہ عنوان :