بھارتی اپوزیشن نے اینکر گوسوامی کی لیک چیٹس کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

لیک چیٹس میں تین قابل مذمت معاملات کا انکشاف ہوا، انتہائی سنجیدہ تحقیقات کی ضرورت ہے،ششی تھرور

جمعہ 22 جنوری 2021 12:50

بھارتی اپوزیشن نے اینکر گوسوامی کی لیک چیٹس کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) بھارتی بدنام زمانہ اینکر ارنب گوسوامی کی لیک چیٹس کا معاملہ ،انڈین نیشنل کانگریس کے لوک سبھا کے رکن ششی تھرور نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ششی تھرور نے بتایاکہ لیک چیٹس میں تین قابل مذمت معاملات کا انکشاف ہوا، لیک چیٹس کے تناظر میں انتہائی سنجیدہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ فوجی راز کاروباری مقاصد کیلئے ایک ٹی وی چینل کو لیک کرنے پر تحقیق کریں۔ انہوںنے کہاکہ تحقیق کریں کہ کیسے ایک قوم پرست 40 جوانوں کی ہلاکت پر کہتا ہے،ہم پاگلوں کی طرح جیت گئے،تحقیقات کریں کس طرح ٹی آر پیز کے جعلی جوڑ توڑ کیلئے دھوکہ دہی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :