یورپی یونین سے تعلقات کی بہتری کے لیے ترک وزیر خارجہ کی برسلز آمد

برسلز پہنچنے پر یورپی یونین کے اعلی ترین سفارت کار جوزف بوریل نے مولود چاوش اولو کا استقبال کیا

جمعہ 22 جنوری 2021 12:50

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) ترکی اور یورپی یونین کے باہمی روابط میں بہتری کی امید کے ساتھ ترک وزیر خارجہ چاوش اولو ایک سرکاری دورے پر برسلز پہنچ گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے برسلز پہنچنے پر ان کا استقبال یورپی یونین کے اعلی ترین سفارت کار اور اس بلاک کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کیا۔

(جاری ہے)

چاوش اولو کے اس دورے کا مقصد یورپی یونین کے دو اہم ترین رہنمائوں کے آئندہ دورہ ترکی کی تفصیلات طے کرنا ہے۔یورپی کمیشن کی خاتون صدر ارزولا فان ڈئر لاین اور یورپی یونین کی کونسل کے صدر شارل میشل مستقبل قریب میں اس لیے انقرہ کا دورہ کریں گے کہ ان کو حال ہی میں اس دورے کی دعوت ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے دی تھی۔برسلز میں جوزف بوریل کے ساتھ اپنی بات چیت کے آغاز پر ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہاکہ دوطرفہ بنیادوں پر تعمیری ماحول اور اشتراک عمل کے مثبت ایجنڈے کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ فریقین ایسے ٹھوس اقدامات کریں، جو دیرپا بنیادوں پر سود مند ثابت ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :