سکول ایجوکیشن نے 4 لاکھ اساتذہ کو نئی پریشانی میں ڈال دیا

سکول ایجوکیشن کی اساتذہ کی پروفائل آن لائن کر نیکی انوکھی منطق سامنے آگئی،اساتذہ کو اب اپنی ساری سروس کا ریکارڈ جمع کروانا ہوگا،

جمعہ 22 جنوری 2021 12:52

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) سکول ایجوکیشن کی اساتذہ کی پروفائل آن لائن کر نیکی انوکھی منطق سامنے آگئی،اساتذہ کو اب اپنی ساری سروس کا ریکارڈ جمع کروانا ہوگا، سکول ایجوکیشن نے 4 لاکھ اساتذہ کو نئی پریشانی میں ڈال دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کو نئی مشکل میں ڈال دیا،اساتذہ کو اب اپنی ساری سروس کا ریکارڈ جمع کروانا ہوگا،30 سے 40 سال سروس والے اساتذہ کو اے سی آرز جمع کروانا ہوں گی، اے سی آرز جمع نہ کروانے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی ہوگی،اساتذہ کا اس حوالے سے کہناتھا کہ مطابق مختلف اضلاع میں کئی افسران ریٹائر اور کچھ وفات پاچکے ہیں۔

پرانی اے سی آرز جمع کروانا ممکن نہیں،اساتذہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ صرف 3 سال کی اے سی آرز سے کام چلایا جائی-

متعلقہ عنوان :