پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے افغان ازبک خاتون پاکستان پہنچ گئی

جمعہ 22 جنوری 2021 12:55

ہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے افغان ازبک خاتون پاکستان پہنچ گئی ، مدرسے کے طالب علم فہیم الرحمن سے نکاح کرلیا ، تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان کی رہائشی 20 سالہ ازبک دوشیزہ اٴْولبًاش بی بی دختر نور محمد ویزا لیکر بہاولنگر پاکستان پہنچ گئیں جہاں عصری تعلیم کے طالب علم 24 سالہ فہیم الرحمن ولد قاری عبدالسلام کے ساتھ مرکزی عیدگاہ جامع العلوم میں نکاح کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی مہر فاطمی کے عوض نکاح روحانی پیشوا شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون نے پڑھایا. اٴْولبًاش بی بی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں کے ساتھ پاکستان نے بطور مہاجرین جو احترام ، شفقت اور پیار کا سلوک کیا ہمارے نکاح میں اس کا بھی بہت بڑا عمل دخل ہے میرے لئے فخر ہے کہ میں نے پاکستانی نوجوان سے شادی کی ہے پاکستان اور فہیم الرحمن سے محبت کے باعث اپنے ملک اور خاندان کی قربانی دی ہے . شرکاء نے نئے جوڑے کو ڈھیروں دعاوں دیں �

(جاری ہے)