رفیدہ ہمدرد کالج میں نئے کورسز کے اجرا کے لیے پہلا باضابطہ بورڈ اجلاس

بورڈ نے دوسالہ پوسٹ RNپروگرام اور چار سالہ بی ایس نرسنگ پروگرام اور دیگر امورکی منظوری دیدی

جمعہ 22 جنوری 2021 14:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) ملک میں نجی شعبے کی سب سے بڑی جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے ذیلی ادارے رفیدہ کالج آف نرسنگ کے بورڈ آف اسٹیڈیز کا پہلاباضابطہ اجلاس گزشتہ روز کالج کے کانفرنس روم میں منعقد کیا گیا،جس میں بورڈ اراکین نے کالج کے لیے پاکستان نرسنگ کونسل کے تجویز کردہ دوسالہ پوسٹ RNپروگرام اور چار سالہ بی ایس نرسنگ پروگرام اور دیگر امورکی بورذ اراکین کی جانب سے باقاعدہ منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بورڈ اراکین نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ہمدرد یو نی ورسٹی ملک میں نجی شعبے کی سب سے بڑی یونی ورسٹی ہے اس لئے اس کی ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہے کہ یہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق افرادی قوت پیدا کرنے کے لیے نئے کورسز کا اجرا کرے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رفیدہ کالج آف نرسنگ کے پورٹ فولیو کو وسعت دینے کے لیے دو سالہ پوسٹ RNپروگرام اور چار سالہ بی ایس نرسنگ متعارف کروانے پر اتفاق کیا گیا۔

دو سالہ پوسٹ RN پروگرام کے ذریعے صرف دو سال تعلیم کے بعد بی ایس نرسنگ کی ڈگری وصول کی جاسکے گی۔بورڈ کے اجلاس کی صدارت آغا خان یونی ورسٹی اسکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری کی ایسوسی ایٹ ڈین اور پاکستان نرسنگ کونسل کی سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر رفعت جان نے کی۔اجلاس میں ہمدرد یونی ورسٹی کے ڈین برائے فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز پروفیسر عبدالروف میمن، ہمدرد یونی ورسٹی اسپتال کے چیف ایگزیکٹو بریگیڈیئر (ر)ڈاکٹر ریاض الحق اور رفیدہ ہمدرد کالج آف نرسنگ کی پرنسپل محترمہ عالیہ ناصر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :