پاکستان بائیڈن انتظامیہ سے معاشی معاونت کا مطالبہ نہیں کر رہا، پاکستانی سفیر اسجد مجید

جمعہ 22 جنوری 2021 14:41

پاکستان بائیڈن انتظامیہ سے معاشی معاونت کا مطالبہ نہیں کر رہا، پاکستانی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاکستان بائیڈن انتظامیہ سے معاشی معاونت کا مطالبہ نہیں کر رہا اور یہ مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ سے بھی نہیں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اسد مجید خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری کا تعلق قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ اقدامات کرو یا کم اقدامات کرو کا سوال نہیں بلکہ درست اقدامات کرنا سب سے اہم ہے۔ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہاکہ پاکستان جس طرح افغانستان میں امن عمل کو سپورٹ کر رہا ہے وہ قومی مفاد میں ہے۔