دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 21لاکھ سے زائد ہو گئیں،نوکروڑ 80لاکھ سے زائد متاثر

دنیا بھر میں دوکروڑ 55لاکھ مریض زیرِ علاج،پاکستان میں مزید 1745نئے کیسز ریکارڈ،47افرادجان کی بازی ہا رگئے،رپورٹ

جمعہ 22 جنوری 2021 14:51

دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 21لاکھ سے زائد ہو گئیں،نوکروڑ 80لاکھ سے ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 80 لاکھ 92 ہزار 757 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 21 لاکھ 452 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار 791 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 346 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 4 لاکھ 86 ہزار 514 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 20 ہزار 285 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 51 لاکھ 96 ہزار 86 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے امریکا میں 96 لاکھ 74 ہزار 810 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 27 ہزار 653 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 51 لاکھ 991 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 53 ہزار 67 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 6 لاکھ 26 ہزار 200 ہو گئی۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 14 ہزار 228 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 86 لاکھ 99 ہزار 814 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 67 ہزار 832 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 36 لاکھ 55 ہزار 839 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 94 ہزار 580 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 35 لاکھ 43 ہزار 646 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 71 ہزار 998 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 29 لاکھ 87 ہزار 965 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 55 ہزار 41 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 25 لاکھ 60 ہزار 587 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 84 ہزار 202 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 24 لاکھ 28 ہزار 221 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 24 ہزار 640 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 24 لاکھ 12 ہزار 505 ہو چکے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 51 ہزار 151 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 21 لاکھ 8 ہزار 895 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 37 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 342 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 775 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 88 ہزار 804 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 635 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 745 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 47 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 ہزار 75 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 204 ہو گئی ہے، جبکہ کل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 891 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 839 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 75 لاکھ 61 ہزار 977 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 34 ہزار 916 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 362 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 82 ہزار 771 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔