اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین نیشنل بنک زبیر سومرو کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

جمعہ 22 جنوری 2021 15:25

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین نیشنل بنک زبیر سومرو کی تعیناتی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین نیشنل بنک زبیر سومرو کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار سید جہانگیر کی درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ درخواست گزار نے کہاکہ چیرمین نیشنل بنک کی تعیناتی پی ایس سی رولز 2015 کے خلاف ہے،چیئرمین نیشنل بنک کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عدالت حتمی فیصلے تک چیرمین نیشنل بینک کو کام سے روکنے کا حکم دے، عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :