واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے ،نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے،ارباب ناصر

جمعہ 22 جنوری 2021 16:05

واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) پاکستان یوتھ پیس موومنٹ کے چیئرمین ارباب ناصرنے کراچی میں فائرنگ سے کاسی قبیلے کے سربراہ و عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نوابزادہ ارباب عبدالظاہر کاسی کے کارڈ کے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے اور نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماکاسی قبیلے کے سربراہ نواب ارباب عبدالظاہر کاسی جو علاج معالجے کی غرض سے ان دنوں کراچی میں رہائش پذیر ہیںکراچی میں انکی رہائش گاہ پر فائرنگ سے انکامحافظ شدیدزخمی ہوگیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کو اغواء کیا گیا تھا اورانہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن حکومت کی جانب سے انہیں تحفظ فراہم کرنے کی بجائے انکے پولیس گارڈز واپس لے لئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر نامعلوم ملزمان نے اسوقت نواب عبدالظاہر کاسی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کردی جب وہ مہمانوں کو رخصت کرکے واپس جارہے تھے اس دوران نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کا گارڈز زخمی ہوگیا جس کی پاکستان یوتھ پیس موومنٹ مذمت کرتی ہے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی رہائشگاہ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے اوانکی حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔